کراچی میں پولیس کا بی ایل ایف کے 2ارکان کی گرفتاری کا دعویٰ

0
224

پاکستان کے صوبہ سندھ کے مرکزی شہر کراچی میں پولیس نے بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ سے تعلق رکھنے والے 2 افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایس ایس پی ملیر نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بی ایل ایف کے دو کارکنان کو گرفتارنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار افراد ایران میں مقیم علی حسن سانگو نامی بی ایل ایف کے کمانڈر سے رابطے میں تھے اور انہوں نے چینی باشندوں پر حملے کے لیے ریکی مکمل کرلی تھی۔

ایس ایس پی ملیر نے کہا کہ دونوں کارکنوں کو علی حسن سانگو نے 45 دستمی بم اور 80 ہزار روپے دیے تھے۔

انہوں نے کہاکہ گرفتار افراد نے شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس موبائل پر دستی بم حملہ کیا تھا، دستی بم حملے کی ذمہ داری بی ایل ایف نے قبول کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ گرفتار افراد شاری بلوچ کی برسی پر کارروائی کی منصوبہ بندی کی تھی جنہیں دو روز بعد تربت نکلنا تھا اور 26 کو واپس آنا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا علی حسن سانگو ایران میں روپوش ہے۔ تاہم بلوچستان لبریشن فرنٹ کا موقف اس حوالے سے تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here