بی ایل ایف نے تربت میں ایم آئی دفتر پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

0
231

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں تربت میں گذشتہ شب پاکستانی فوج کے ملٹری انٹیلی جنس ادارے ایم آئی کے دفتر پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے26 مارچ کی رات نو بجے کیچ کے مرکزی شہر تربت کے مین بازار میں گرلز کالج کے قریب پاکستانی ملٹری انٹیلی جنس (ایم آئی) کے ہیڈکوارٹر کے دو حفاظتی مورچوں پر بہ یک وقت جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس سے ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔ حملے کے بعد دشمن پاکستانی فوج نے حواس باختگی میں مختلف اطراف میں دیر تک فائرنگ کی۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here