ماہل بلوچ کو بار بار پولیس تحویل میں دینا قانون کا مذاق اڑانا ہے، رحیم بلوچ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ دانشور اور آزادی پسند رہنما رحیم بلوچ ایڈووکیٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹیوٹر پر ماہل بلوچ کے لواحقین کی جانب سے پریس کانفرنس کی ویڈیو اور نیوز پر اپنے ٹیوٹس میں کہا ہے کہ ماہل بلوچ کو بار بار پولیس کی تحویل میں دینا قانونی طریقہ کار کا مذاق اڑانا ہے۔ یہ بلوچوں کے وقار، اقدار اور خواتین کے حقوق پر سنگین حملہ ہے۔ اس کا کیس ان لوگوں کو غلط ثابت کرنے کے لیے کافی ہے جو پاکستانی فریم ورک میں بلوچوں کی عزت اور حقوق کے تحفظ کا جھوٹا دعویٰ کرتے ہیں۔

انہوں نے ادارہ سنگر کے نیوز پر اپنے ایک اور ٹیوٹ میں کہا ہے کہ تفتیش کے بہانے ماھل بلوچ کی پولیس حراست کو طول دینے کا مقصد اسے اس جرم کا اعتراف کرنے پر مجبور کرنا ہے جو اس نے کبھی کیا ہی نہیں۔ اس کا گناہ یہ ہے کہ وہ ایک بلوچ ہے،محب وطن خاندان سے تعلق رکھتی ہے اور جبری گمشدگیوں کے خلاف آواز اٹھاتی رہی ہے۔ حیف ان بلوچوں پر جو حکومت کا حصہ ہیں۔

https://twitter.com/RahimBalochh
Share This Article
Leave a Comment