پنجگور وخضدار میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے علاقے پنجگور اورخضدار میںفائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے ۔

ضلع پنجگور کے علاقے بیٹاں کلگ میں زمین کے تنازع پر مزدور غلام حیدر ولد عبد القادر سکنہ جیک آباد سندھ گولی لگنے سے ہلاک ہوگئے جبکہ خانے تل میں زمین کے تنازع پر ڈنڈوں کی وار سے امیر بخش میران بخش پسران محمد بخش محمد عالم ولد فقیر شدید زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب خضدار میں فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔

فائرنگ کی وجہ پرانی دشمنی بتایا جارہا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment