جھل مگسی :  فائرنگ سے خواتین وبچے سمیت 4 افرادہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے جھل مگسی میں فائرنگ سے خواتین وبچے سمیت 4 افرادہلاک ہوگئے ۔

مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ جھل مگسی میں سوئجہ لیویز چوک پوسٹ کے قریب پیش آیا جہاں مسلح ڈاکوؤں نے باراتیوں کی ویگن پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں خاتون بچے سمیت 4 افراد ہلاک جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے ۔

زخمیوں میں 3 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

ہلاک افراد اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ہلاک اور زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جارہا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment