بلوچستان کے علاقے ڈھاڈر،ڈیرہ الہٰ یار اور مکران میںروڈ حادثہ و کرنٹ لگنے کے 3 مختلف واقعات میں 4افراد ہلاک ہوگئے۔
ڈھاڈر کے قریب دربی کے مقام پر پک اپ گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ہلاک افراد کی لاشیں سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کردی گئی ہیں۔
پولیس کاکہنا ہے کہ ہلاک افراد کوئٹہ جارہے تھے۔
دوسری جانب ڈیرہ الٰہ یار میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے واپڈا ملازم ہلاک ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق لائن مین صدورا کٹبار بجلی کے پول پر کنکشن لگاتے ہوئے گر پڑا۔
لاش ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اسی طرح مکران کوسٹل ہائی وے پر ایک روڈ حادثے میں ڈرائیورہلاک ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق ایران بارڈر سے پنجاب جانیوالا LPG کنٹینر TLK 638 بی ون کے قریب پھسلن کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گیا۔
حادثے میں ایک شخص کنٹینر کے نیچے دب کر ہلاک ہوگیا۔
جس کی لاش نکالنے کیلئے کرین کی مدد لی گئی۔
حادثے میں ہلاک ڈرائیور اختر علی کا تعلق صادق آباد پنجاب سے بتایا جارہا ہے۔