ناصر آباد میں موبائل ٹاور کو نذر آتش کیا، بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں ناصر آباد میں موبائل ٹاور کو نذر آتش کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی ۔

ترجمان کا کہناتھاکہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے گزشتہ رات کیچ کے علاقے ناصر آباد میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ کی یوفون کے موبائل ٹاور کو خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا اور مشینری کو جلا دیا۔

انہوں نے کہا دشمن پاکستانی فوج چین کی مواصلاتی کمپنی کے ساتھ مل کر مقبوضہ بلوچستان بھر خاص کر پہاڑی علاقوں میں موبائل ٹاور کی جال بچھا رہی ہے تاکہ وہ سرمچاروں کو ٹریس کرنے اور اپنے مقامی ایجنٹوں کے ذریعے سرمچاروں کی نقل و حرکت کی سہولیات حاصل کر سکے۔

میجر گہرام نے مزید کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اورمقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض دشمن فورسزو انکے سامراجی منصوبوں پر حملے جاری رہیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment