تربت میں فورسزپر بم حملہ،قلات میں فون ٹاور دھماکے سے تباہ

0
223

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں پاکستانی فورسزکی چوکی پر بم سے حملہ کیا گیاجبکہ قلات میں موبائل فون ٹاورکو دھماکہ خیزمواد سے اڑا دیا گیا۔

تربت کے علاقے ایئرپورٹ چوک میں قائم فورسز کی چوکی پر دستی بم سے حملہ کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ایئرپورٹ چوک تربت میں قائم فورسز کی چوکی پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جو باہر سڑک پر گر کر پھٹ گیا تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دوسری جانب قلات میں موبائل فون ٹاورکو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا۔

قلات کے علاقے نیمرگ میں نامعلوم افراد نے موبائل کمپنی کے ٹاور کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔

موبائل فون ٹاور یو فون کمپنی کا بتایا جاتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here