پنجگورمیں فوجی کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیاکو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں پنجگور میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری لے لی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے7 مارچ کو پنجگورکے علاقے بالگتر،سری گڈگی میں رات نو بجے فوجی کیمپ پر چار اے ون کے گولے فائر کئے جو کیمپ کے اندر جاگرے۔

حملے میں دشمن فوج کو جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔

بالگتر کے علاقے سری گڈگی میں پاکستانی فوج نے واٹر سپلائی پر قبضہ کرکے اسے فوجی کیمپ میں تبدیل کیا ہے۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور دشمن فوج پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment