بی این پی رہنما عبدالولی کاکڑ گورنر بلوچستان مقرر

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے صدر عارف علوی نے بی این پی مینگل کے رہنماملک عبدالولی کاکڑ کو گورنر بلوچستان مقرر کردیا۔

صدر پاکستان نے گورنر بلوچستان کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 48 ایک اور 101 کے تحت وزیر اعظم کی ایڈوائس پر کی۔

واضح رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر بلوچستان کیلئے بی این پی سے نام طلب کیے تھے جس کے بعد بی این پی کی جانب سے ملک عبدالولی کاکڑ کا نام تجویز کیا گیا تھا۔

Share This Article
Leave a Comment