ضلع کیچ : دشت میں مسلح افراد نے نادرا آفس کو نذر آتش کردیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل دشت کے علاقے بل نگور میں نامعلوم مسلح افراد نے نادرا آفس کو مکمل نذرآتش کردیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق آج بروزجمعرات دن کے بارہ بجے نامعلوم مسلح افراد نے نادرا آفس پر حملہ کرکے وہاں پر موجود سارے مشینریز اور ڈیٹا کو نذر آتش کردیا اور آفس میں موجود تمام ملازم اور آفیسرز کو باہر جمع کرکے تنبیہ کے بعد چھوڈ دیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ مہینے دشت کھڈان میں بھی نادرا آفس پر مسلح افراد نے حملہ کرکے سارے مشینری کو جلا دیا تھا۔

اُس حملے کی زمہ داری بلوچ مسلح تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کی تھی مگر آج کے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی بھی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment