بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں مستونگ اور پنجگور میں حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے دو مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج اور ایک مواصلاتی ٹاور کو نشانہ بنایا۔
بی ایل اے سرمچاروں نے گذشتہ شب مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں قابض پاکستانی فوج کے ایک کیمپ کے مرکزی دروازے پر تعینات اہلکاروں کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے انہیں جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔
جبکہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے دو روز قبل پنجگور کے علاقے گچک میں کہن کے مقام پر یوفون کمپنی کے ایک مواصلاتی ٹاور کے مشینری کو نذرآتش کرکے ناکارہ بنادیا۔
بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ بلوچ وطن کی آزادی تک ہمارے حملے قابض فوج اور انکے شراکت داروں پر جاری رہینگے۔