بلوچستان کے علاقے صحبت پور کے قریب ٹرک نے موٹر سائیکل کو کچل ڈالا، حادثہ کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے جن میں آٹھ سالہ بچہ بھی شامل ہے جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہو گئیں ہے ۔
تفصیلات کے مطابق صحبت پور کے نواحی گائوں عبدالمجید کٹوہر کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم ہوا۔
حادثہ کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 8 سالہ مظفر علی، 18 سالہ وسیم اور 35 سالہ سدرا بی بی گل نساکٹوہر موقع پر ہلاک ہوگئے ۔
ہلاک ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ۔
ٹرک ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔
وقوعہ کی اطلاع ملنے پر صحبت پور سٹی تھانہ کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اورہلاک ہونے والوں کی لاشیں سول ہسپتال صحبت پور پہنچا دیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاءکے حوالےکردی گئیں۔
لاشیں گائوں پہنچنے پر ورثاءمیں کہرام مچ گیا۔
پولیس نے ٹرک تحویل میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کردی تاحال وقوعہ کا کوئی بھی مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔