بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے کولواہ میں ایک فوجی چوکی پر حملے کے ساتھ دشمن فوج کے لیے راشن لے جانے والے گاڑیوں سے راشن ضبط کر لیے۔
سرمچاروں نے25 فروری کو کولواہ کے علاقے بل الندور میں شام ساڑھے چھ بجے دشمن فوج کی چوکی کو راکٹوں اور جدید ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس سے فورسز کو جانی و مالی نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔
کولواہ کے علاقے مراہستان میں 23فروری کو سرمچاروں نے فوج کوراشن سپلائی کرنے والے مقامی گاڑیوں سے فورسز کی راشن کو ضبط کرنے کے ساتھ ڈرا ئیور کو بلوچ ہونے کے ناطے تنبیہہ کرتے ہوئے چھوڑ دیا گیا۔
بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ دشمن فوج مقامی ٹرانسپورٹرز کو اپنی روز مرہ کی اشیاء کے ساتھ دیگر سازو سامان کی سپلائی کے لیے استعمال کر رہی ہے،گاڑی مالکان دشمن کی سہولت کاری سے باز آئیں بصورت انکے خلاف سخت موقف اختیار کیا جائے گا۔