جماعت اسلامی پاکستان کے رہنما سینیٹرمشتاق احمدخان نے کہاکہ بلوچستان میں قانون وانصاف اور عدل کا انظام نہ ہونے کی وجہ سے طاقتورکیلئے آسانی جبکہ کمزور اور غریبوں کیلئے پریشانیاں ہی پریشانیاں ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم کوبلارنگ رنسل اورزبان متحد ہوکر نیک صالح دین دارایماندارلوگوں کا ساتھ دینا ہوگا۔ بدعنوانی اقرباءپروری نے عوام کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔حکمران ، ادارے اورمنتخب نمائندے عوام کے بجائے ذاتی خدمت کر رہے ہیں۔ بلوچستان کے عوام کیلئے قانون وانصاف نہیں یہ حکمرانوں اور لٹیروں کیلئے سونے کی چڑیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی حکومتوں نے بھی عوام کا ساتھ نہیں دیا جس کی وجہ سے ہر طرف غربت بے روزگاری پریشانی اور مشکلات ہیں۔ بلوچستان کے عوام مسائل کے حل انصاف کے حصول اورترقی وخوشحالی کیلئے اس بار جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ لٹیرے عوام دشمن ناکام ہوجائے اورعوام کامیاب ہو۔
ان خیالات کاا ظہارانہوں نے جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام صوبائی سیکرٹریٹ الفلاح ہاؤس میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
سنیٹرمشتاق احمدخان نے کہاکہ سینٹ میں بلوچستان کے مظلوم عوام کا آوازمیں ہوں بلوچستان کے سلگتے اجتماعی مسائل کو اجاگراوران کے حل کیلئے ہر فورم پر بھر پور آوازاُٹھاؤنگا بلوچستان میں بھی سردارونواب اورمنتخب نمائندے اپنی عوام کا ساتھ نہیں دیتے ظلم وجبر،درندگی اوراستحصال کا نظام قائم اورجس کی لاٹھی اس کی بھینس کا قانون ہے ۔