ماہل بلوچ کیلئے دھرنے کیخلاف حکومت اپنی رٹ قائم کرنا جانتی ہے،ضیا لانگو

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

بلوچستان کے کٹھ پتلی وزیرداخلہ ضیااللہ لانگو نے جمعہ کو وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں اپنے ایک پریس کانفرنس میں کوئٹہ کے ریڈ زون میں ماہل بلوچ کی بازیابی کیلئے جاری دھرنا مظاہرین کودھمکی دیتے ہوئے کہا کہ دھرنے کیخلاف حکومت اپنی رٹ قائم کرنا جانتی ہے۔

واضع رہے کہ ریڈ زون میں ماہل بلوچ کی بازیابی کیلئے جاری دھرنے کیخلاف پولیس نے کریک ڈاؤن کیا اور لواحقین کو دھرناختم کرنے کےلئے دباؤ ڈالا۔

لواحقین کی جانب سے دھرنے کیلئے کیمپ لگانے پر پولیس نے مظاہرین پرطاقت کا مطاہرہ کیا۔

ضیا لانگو نے کہا ہے کہ بارکھان واقعہ کے متاثرہ خاندان نے دھرنا ختم کر نے کا اعلان کردیا ہے، ماہل بلوچ کے معاملے میں قانون کے مطابق کاروائی ہورہی ہے ،ماہل بلوچ سے انکی ماں سے ملاقات بھی کروائی گئی ہے،جس مقصد کے لئے دھرنا دیا گیا تھا وہ پورا ہوگیا ہے نازک معاملا ت کو سیاست کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے ضرورت پڑنے پر حکومت اپنی رٹ قائم کرنا جانتی ہے ۔

وزیرداخلہ ضیااللہ لانگو نے کہا کہ بارکھان واقعہ انسانی مسئلہ تھا۔ خان محمد کے اہل خانہ کو بازیاب کرنے کا مشن پوراہوگیا، وزیراعلی کی ہدایت پر جے آئی ٹی اور پولیس کی اسپیشل انویسٹیگیشن ٹیم بنائی گئی ہے، خان محمد اور انکے اہل خانہ نے بازیابی پر شکریہ ادا کیا اور دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا،میں انکا مشکور ہوں کہ انہوں نے اپنا احتجاج ختم کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ دھرنے میں کچھ لوگ آئے ہیں جنکے کچھ اور مطالبات ہیں ماہل بلوچ پر ایف آئی آر درج اور کیس چل رہا ہے انہیں تمام قانونی سہولیات مہیا کی ہیں آج انکی والدہ سے بھی ملاقات کروائی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت اپنا کام ایمانداری سے کر رہی ہے تمام لوگوں کے چاہےے کہ وہ حکومت کے ہاتھ بنیں ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بارکھان واقعہ سے متعلق تحقیقات جاری ہیں بعض معاملات نازک ہیں جن کی تفصیلات نہیں بتا سکتے لیکن اس معاملے پر سیاست کرنے والوں سے کہوں گا کہ اگر وہ حکومت کی تعریف نہیں کرسکتے تو بلاجواز تنقید بھی نہ کریں متاثرہ خاندا ن پہلے ہی اذیت سے گزرہا ہے انکی تکالیف میں اضافہ نہ کیا جائے ۔

Share This Article
Leave a Comment