مشکے میں آرمی کیمپ و2 موبائل ٹاوروں کو نشانہ بنایا،بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے آواران کے علاقے وادی مشکے میں پاکستانی فوج کے منگولی کیمپ اور دو موبائل ٹاور کو نشانہ بنایا۔

کل جمعرات کے روز مغرب کے وقت وادی مشکے کے علاقے منگولی آرمی کیمپ پر سرمچاروں نے راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، راکٹ کیمپ کے اندر جا گرئے، جس سے فورسز کو جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔ اس حملے کے فورا بعد سرمچاروں نے منگولی میں یو فون کے ایک ٹاور کو نذر آتش کیا۔

وادی مشکے کے علاقے میسکی میں دشمن فوج جو یوفون کا ایک اور موبائل ٹاور نصب کر رہا تھا اسے بھی سرمچاروں نے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔

واضح رہے کہ دشمن فوج اپنی معاون کاروں کی سہولت اور سرمچاروں کو ٹریس کرنے کے لیے پہاڑی علاقوں میں موبائل فون ٹاور کی جال بچھا رہی ہے جنکو سرمچار نشانہ بنا رہے ہیں۔

بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment