خاران : سی پیک روڈ پر سیندک پروجیکٹ کے ٹرالرز پر حملہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان میںخاران کے علاقے گواش میں سی پیک لنک روڈ سے سیندک جانے والی پراجیکٹ کے ٹرالرز پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے آج صبح گواش میں سی پیک لنک روڈ سے سیندک جانے والی ٹرالر گاڑیوں پر گھات لگا کر حملہ کیا۔ حملے میں دھماکے اور شدید فائرنگ کی گئی۔

علاقائی ذرائع کے مطابق حملے میں سیندک منصوبے سے جڑے کم از کم دو کارندوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جن کا تعلق پنجاب کے علاقے میانوالی سے بتایا جارہا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے سیندک استحصال پراجیکٹ کے مذکورہ ٹرالر اور دیگر بڑی گاڑیاں عرصہ دراز سے خاران گواش سی پیک لنک روٹ کو استعمال کررہی ہیں، تاہم اس سے قبل زیادہ تر نوشکی سے گزرا کرتے تھے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کی استحصالی منصوبوں پر اس طرح کی کارروائیاں بلوچ آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے قبول کیے جاتے ہیں تاہم مذکورہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment