ماہل بلوچ کی جبری گمشدگی کیخلاف کل کوئٹہ میں احتجاج کا اعلان

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ سے پاکستان فورسز کے ہاتھوں ماہل بلوچ کی جبری گمشدگی کیخلاف بلوچ وومن فورم نے کل کوئٹہ میں احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کیاہے۔

اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ بلوچ وومن فورم کی جانب سے بلوچستان میں عورتوں اور بچوں کی جبری گمشدگی کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔

بلوچ وومن فورم کے ترجمان نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ گزشتہ رات فورسز نے سیٹلائٹ ٹاؤن سے ماحل بلوچ کو بچوں سمیت حراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیا جبکہ صبح بچوں کو رہا کردیا گیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ آئے روز بلوچستان میں عورتوں اور بچوں کو جبری گمشدگی کا شکار بنایا جارہا ہے جو انتہائی تشویشناک عمل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریاست بلوچستان میں جان بوجھ کر حالات کو خراب کیا جارہا ہے۔ اس سے پہلے بھی خواتین کو فورسز نے ہوشاب، کوئٹہ، بولان اور ہرنائی سے جبری طور اغوا کیا، لیکن ان واقعات پر میڈیا اور حکومتی ادارے مکمل خاموش ہیں۔ اس بات کا غالب امکان ہے کہ اگر فورسز کو بلوچستان میں کارروائیوں کی مزید چھوٹ دی گئی تو اس طرح کے واقعات میں مزید تیزی سے اضافہ ہوسکتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ خواتین اور بچوں کی جبری گمشدگی کیخلاف بروز اتوار 19 فروری صبح 10 بجے ڈگری کالج شال سے ایک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی، ہم کوئٹہ کے غیور عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ بلوچ قوم پر جاری مظالم کیخلاف اپنی آواز بلند کریں اور اس سیاسی مزاحمت میں ہمارا ساتھ دیکر مظلوم اقوام کی آواز بنیں اور اپنی شرکت یقینی بنائیں۔

Share This Article
Leave a Comment