بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے گچک کلری سے پاکستانی فورسز نے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کو حراست میں لیکر جبراً لاپتہ کردیا ہے ۔
لاپتہ کئے گئے افراد کی شناخت جنگیان ،وحید،نصیب اور منظور داد کریم کے ناموں سے ہوگئی۔
مقامی ذرائع کے مطابق گذشتہ روز فورسز نے علاقائی لوگوں کو اپنے کیمپ بلایا ، جب لوگ کیمپ میںجمع ہوگئے تو انہیں تشدد کا نشانہ بناکرچھوڑدیا گیا مگر جنگیان نامی شخص کو دو بیٹوں وحید،نصیب اور داماد منظور داد کریم سمیت حراست میں لیکر کیمپ میں بند کردیا ،جس کے بعد وہ لاپتہ ہیں ۔
ذرائع کے مطابق لاپتہ کیا گیا فیملی پیشہ کے لحاظ سے خانہ بدوش ہے اور وہ اس سے قبل پہاڑی علاقہ گیڑو میں گلہ بانی کر تے تھے ،جہاں سے فورسز نے دیگر درجنوں خانہ بندوشوں کے ساتھ انھیں بھی 2020 میں زبردستی نقل مکانی کرنے پر مجبور کرکے گچک کلری میں بسنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد وہ مجبوراً یہاں آکر کیمپ کے نذدیک آباد ہوگئے تھے ۔