بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے گریشہ میں نامعلوم مسلح افراد نےایک موبائل فون ٹاورپر حملہ کرکےتمام مشینری نذر آتش کردیئے۔
واقعہ کِرہ کے مقام پر پیش آیا جہاں یوفون کمپنی کی موبائل ٹاور اور مشینری کو تباہ کیا گیا۔
اس حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔
واضع رہے کہ اس سے قبل بھی بلوچستان بھر میں موبائل فون ٹاورز اورا ن کی مشینریز کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے جن کی ذمہ داریاں بلوچ آزادی پسند تنظمیں قبول کرتی رہی ہیں۔اور وہ ان حملوں کے حوالے سے یہ موقف اپناتے ہیں کہ پاکستانی سیکورٹی فورسز آزادی پسندوں کو ٹریس کرنے کیلئے آبادیوں سے دور موبائل ٹاورز نصب کر رہے ہیں جبکہ اس حوالے سے سیکورٹی حکام کا موقف ابھی تک سامنے نہیں آیا۔