گوادر: ٹرالر مافیا کے ہاتھوں یرغمال فشریز انسپکٹر کی وڈیو سامنے آگئی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ساحلی ضلع گوادر کے سمندری حدود سے غیر قانونی فشنگ کرنے والے ٹرالر مافیا کے ہاتھوں یرغمال فشریز انسپکٹر کی وڈیو سامنے آگئی ہے۔

فشریز انسپکٹر کویرغمال بنائے ہوئے پانچ دن گزرگئے ہیں۔

ویڈیو میں ٹرالرکا عملہ مغوی فشریز انسپکٹر کو کہہ رہا ہے آپ کے ساتھی خودآپ کو چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں اور ہم آ پ کوصحیح سلامت اپنے ساتھ لے آئے ہیں۔

ویڈیو میں ٹرالرکے عملے کو یہ بھی کہتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کہ فشریز اہلکارسندھ کے ماہی گیروں کو فائرنگ کرکے زخمی کردیتے ہیں ۔

واضح رہے کہ فشریز بلوچستان کا مغوی انسپکٹر پانچ روز بعد بھی واپس اپنے گھر نہیں پہنچ سکا ہے ۔

فیملی ذرائع کے مطابق ویڈیوکال کے ذریعے مغوی فشریز انسپکٹرسے انکی بات کرائی گئی لیکن اسے ابھی تک نہیں چھوڑاگیا ہے۔

بلوچستان کے سمندر حدود میں غیر قانونی فشنگ کیلئے سندھ سمیت غیرملکی ٹرالرزمحکمہ فشریز بلوچستان ، کوسٹ گارڈاورپاکستان نیوی کی مکمل تعاون حاصل ہےجوبلوچ ساحل کوتاراج کرنے کیلئے مہینے میں کھربوں روپے کا بھتہ وصول کرتے ہیں اور حقیقی ساحل نشین ماہیگیرایک وقت کی نان شبینہ سے محروم ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment