ہرنائی، پنجگور اور بلیدہ حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل اے

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے ہرنائی، پنجگور اور بلیدہ میں تین مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج کو نقصانات سے دوچار کیا اور ان کے مواصلاتی ٹاور کو تباہ کردیا۔

بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ رات ہرنائی میں قابض پاکستانی فوج کے گچین پوسٹ کو خودکار ہتھیاروں اور گرنیڈ لانچروں سے نشانہ بنایا۔ سرمچاروں نے دشمن فوج کے پوسٹ پر متعدد گرنیڈ داغے، حملے میں دو دشمن اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

شکست خوردہ دشمن نے حملے کے بعد مختلف اطراف میں متعدد مارٹر گولے فائر کیے تاہم بلوچ سرمچار منظم منصوبہ بندی کے تحت اپنے محفوظ پناہ گاہوں تک پہنچ گئے۔

دریں اثناء بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ شب پنجگور کے علاقے گچک، کہن میں قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ پر گرنیڈ لانچر کے گولے داغ کر دشمن اہلکاروں کو جانی و مالی نقصانات سے دوچار کیا۔

تیسرے حملے میں گذشتہ روز شام پانچ بجے کے قریب بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے بلیدہ کے پہاڑی سلسلے میں کڈکی کے مقام پر پی ٹی سی ایل کمپنی کے مواصلاتی ٹاور کو دھماکہ خیز مواد نصب کرکے تباہ کردیا اور مشینری کو نذر آتش کرکے ناکارہ بنایا۔ مذکورہ ٹاور انٹرنیٹ و دیگر مواصلات کیلئے دشمن کے زیر استعمال تھا۔

بلوچ لبریشن آرمی مذکورہ حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ ہم اس عزم کو دہراتے ہیں کہ قابض فوج کے مکمل انخلاء تک ہماری جدوجہد جاری رہیگی۔

Share This Article
Leave a Comment