جھاؤ میں موبائل فون ٹاور و مشینری نذرآتش کئے ہیں، بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بی ایل ایف نے آواران کے علاقے جھاؤ میں موبائل فون ٹاور کو مشینری سمیت نذرآتش کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ روز9 فروری کی شام ضلع آواران میں جھاؤ نوندڑہ کے علاقے جلونٹی میں سرمچاروں نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ کی موبائل فون سروس، یوفون کے ٹاور کو مشینری سمیت نذرآتش کیا۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ ریاستی فورسز آزادی پسندوں کوٹریس کرنے کیلئے آبادیوں سے دور پہاڑی علاقوں میں فون نیٹ ورک کاجال بچارہے ہیں۔ انہیں نشانہ بنانا جہد کاروں اور عام افراد کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان کی آزادی تک دشمن فورسز اوراس کی تنصیبات پرحملے جاری رہیں   گے۔

Share This Article
Leave a Comment