کولواہ میں پاکستانی فوج کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا، بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے پاکستانی فوج کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ سات فروری کو ضلع آواران کے علاقے کولواہ چمبر میں سرمچاروں نے پاکستانی فوج کی ایک عارضی ٹھکانے میں بارودی سرنگ نصب کی تھی۔

ترجمان نے کہا کہ قابض فوج ان ٹھکانوں کو قافلوں کی پکٹ سیکورٹی کیلئے استعمال کرتی ہے۔

سات فروری کو جب دو فوجی اس میں داخل ہوئے تو یہ دھماکے سے پھٹ گیا جس سے دونوں فوجی شدید زخمی ہوئے ہیں۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں  گے۔

Share This Article
Leave a Comment