دکی و اوتھل میں کرنٹ لگنے و خسرہ سے بچہ سمیت 2افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے دکی اور اوتھل میں دو مختلف واقعات میں کرنٹ لگنے اور خسرہ سے بچہ سمیت 2افراد ہلاک ہوگئے۔

دکی میں جلال آباد کے علاقے متین کالونی میں خسرے سے بچہ ہلاک ہوگیا۔

ہلاک بچے کی شناخت 4 سالہ محمد بلال ولد علی محمد قوم ترہ کئی کے نام سے ہوئی۔

گاؤں میں دیگر متعدد بچے بھی خسرے کاشکار ہیں۔

دکی میں خسرے سے رواں سال اموات کی تعداد سات ہوگئی۔

دوسری جانب اوتھل میں پیر منگیاں کے قریب بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

لاش کی شناخت نہ ہوسکی۔

ذرائع کے مطابق ایدھی کے رضاکار و پولیس نے لاش کو تحویل میں لے لیا۔

Share This Article
Leave a Comment