نیپال کے سفیر کابلوچستان میں ہنگلاج ماتا مندر کادورہ

0
270

نیپال کے سفیرٹپاس ادیکاری اورانکی اہلیہ نے بلوچستان میں ہنگلاج ماتا مندر کا تفصیلی دورہ کیا۔

دورے کے دوران ہندوبرادری کی جانب سے ان کاپرجوش استقبال بھی کیا گیا۔

نیپال کے سفیرٹپاس ادیکاری اورانکی اہلیہ نے پاکستان کے اقلیتی سینیٹر دھنیشن کمار پلیانی کے ہمراہ چندر گپت کی 400 سے زائد سیڑھیاں چڑھ کر ناریل چڑھایا اور منت بھی مانگی۔

سینیٹر دھنیشن کمار پلیانی نے نیپال کے سفیر اورا س کے اہلیہ کو مذہبی عبادت کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا اور ہنگلاج ماتا مندر کا دورہ بھی کروایا۔

نیپال سفیراور اس کے اہلیہ نے چڑھاوا بھی چڑھایا اور ہاون سمیت دیگر پوجا پاٹ کر کے اپنی مذہبی رسومات احسن طریقے سے سرانجام دیں۔

سینیٹر دھنیشن کمار پلیانی کی جانب سے مہمان سفیر کو ظہرانہ بھی دیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here