حفیظ زہری کو رہائی کے بعد سپرنٹنڈنٹ جیل کی معاونت سے پھر سے گمشدہ کرنیکی کوشش کی گئی، ہمشیرہ

0
118

لاپتہ عبدالحمید زہری کی اہلیہ نے اپنے جاری وڈیو پیغام میں کہا کہ میں لاپتہ عبدالحمید زہری کی اہلیہ ہوں، میرے شوہر کو دو سال ہوگئے لاپتہ ہوگئے، ہم بہت اذیت میں دن گزار رہے ہیں۔ میرے بھائی عبدالحفیظ کو دبئی سے گرفتار کرکے پاکستان کے حوالے کیا گیا جسے دو تین ماہ بعد لاپتہ رہنے کے بعد کراچی سینٹرل جیل چھوڑ دیا گیا، پھر ہم نے اس کی رہائی کیلئے وکیل کیا۔ کوئی ثبوت نہ ہونے پر اے ٹی سی کورٹ نے عبدالحفیظ کو رہا کردیا۔

انہوں نے کہا کہ آج جب ہم باعزت رہائی پانے کے بعد عبدالحفیظ کو کراچی سینٹرل جیل سے لینے گئے تو ہمیں سندھ پولیس نے ہماری گاڑی سے بھی اترنے نہیں دیا تاکہ ہم آگے نہیں جاسکیں۔ پھر ایک ویگو گاڑی ہمارے سامنے آکر کھڑی ہوگئی، جو جیل کے اندر سے آرہی تھی۔ عبدالحفیظ کو جیل سے باہر آنے کے بعد سندھ پولیس کی معاونت سے دوبارہ گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی جس پر ہم نے مزاحمت کی تو نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے ہم پر تشدد کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ سب سپرنٹنڈنٹ اور سی ٹی ڈی کے توسط سے ہوا ہےجو حفیظ زہری کے رہائی کے بعد جیل کے اندر سے آئے اور سپرنٹنڈنٹ نے حفیظ کو پکڑ کر ان کے حوالے کیاجس پر ہم نے شدید مزاحمت کی ۔ اس دوران حفیظ لہولہان ہوا اور میرے دوسرے بھائی کو گولی لگی جو شدید زخمی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here