خیبرپختونخوا : لکی مروت میں  مائننگ سائٹ پر حملہ، گارڈہلاک،مشینریز نذر آتش

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے درہ پیزو میں سیمنٹ فیکٹری کی مائننگ سائٹ پر نا معلوم مسلح افراد نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک سیکیورٹی گارڈ ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

رات گئے سیمنٹ فیکٹری کے سیکیورٹی گارڈز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک سیکیورٹی گارڈ ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوئے، حملہ آوروں نے 2 کرینیں اور ایک ٹینکر کو آگ بھی لگا دی۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

Share This Article
Leave a Comment