بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں معدنیات لیجانے والی گاڑی اور مواصلاتی ٹاور کو تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔
ترجمان کے مطابق بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے قلات میں دو مختلف کارروائیوں میں معدنیات لیجانے والی گاڑی اور مواصلاتی کمپنی کے ٹاور کو تباہ کردیا۔
بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ شب منگچر بازار کے قریب معدنیات لیجانے والی ایک ٹرک کو نذر آتش کردیاجبکہ ٹرک ڈرائیوروں کو تنبیہہ کے بعد چھوڑ دیا گیا۔
دریں اثناء آج قلات کے علاقے پارود میں یوفون موبائل کمپنی کے ایک ٹاور کو دھماکہ خیز مواد نصب کرکے تباہ کردیا گیا اور ٹاور کے مشینری کو نذر آتش کرکے ناکارہ بنایا گیا۔
مذکورہ ٹاور قابض پاکستانی فوج کی ایماء پر نصب کیے گئے ٹاورز میں سے ایک تھا۔
بلوچ لبریشن آرمی مذکورہ دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض پاکستانی فوج اور انکے شراکت داروں پر ہمارے حملے جاری رہینگے۔