بلوچستان کے علاقے بولان میں بارودی سرنگ دھماکا اور وندر میں روڈ حادثے سے 2افراد ہلاک ہوگئے جبکہ سبی سے ایک لاش برآمد ہوئی ہے۔
بولان کے علاقے بھاگ جلال خان روڈ میں بارودی دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان چراوہا ہلاک ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کچھی کی تحصیل بھاگ کے علاقے جلال خاں شاہراہ کے قریب بارودی سرنگ کا مواد نصب تھا جس پر ایک نوجوان چراوہا مویشی لے جا رہا تھا کہ اس کا پاؤں بارودی سرنگ پر آنے پر زود دھماکاہواجس کے نتیجے میں نوجوان شدید زخمی ہوگئی جس کو سول ہسپتال بھاگ میں طبی امداد دے کر سول ہسپتال سبی منتقل کیا جا رہا تھا کہ زخموں کی تاب نہ لاتے نوجوان دم توڑ دیا۔
ہلاک نوجوان کی شناخت دیدارعلی باجنڑنی کے نام سے ہوئی ہے۔
دوسری جانب وندر میں روڈ کراس کرتے ہوئے ایک نوجوان منی کوچ کی زد میں آ کر ہلاک ہوگیا۔
پولیس نے منی بس کو تحویل میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق سونمیانی وندر کے علاقے مراد ہوٹل وڈیرہ پنیہ ڈگارزئی گوٹھ کے قریب مین ایکو شاہراہِ پر روڈ کراس کرتے ہوئے ربنواز ولد غوث بخش ڈگارزئی نامی نوجوان مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار منی بس کی زد میں آ کر جائے وقوعہ پر ہلاک ہوگیا۔
حادثے کی اطلاع موصول ہونے پر وندر پولیس ایدھی سینٹر وندر کے رضاکاروں اور ایمبولینس کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو 1122 ریسکیو سینٹر وندر میں پہنچانے کے بعد ضابطے کی کارروائی عمل میں لانے کے بعد نوجوان کی نعش کو ورثا کے حوالے کر دیا جبکہ منی بس کو تحویل میں لیکر وندر تھانے میں پہنچا دیا گیا۔
دریں اثناسبی میں ہرنائی پھاٹک ریلوئے لائن سے طفیل ولد علی بخش سکنہ اوستہ محمد نامی شخص کی لاش برآمدہوئی ہے۔
لیویز نفری لاش کو اپنے تحویل میں لیکر سول ہسپتال منتقل کردیا۔