بولان میں لیویز پر حملہ،کاہان میں فائرنگ،اہلکار سمیت 2افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے بولان کے علاقے بالا ناڑی میں نامعلوم افراد نے لیویز چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکارہلاک ہوگیا۔

ہلاک اہلکارکی شناخت خالد احمد کے نام سے ہوگئی ہے۔

حملے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی، لاش تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردی گئی۔

لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثائکے حوالے کردی گئی۔

دوسری جانب کوہلو کے تحصیل کاہان کے علاقے سبی چوک میں نا معلوم افراد کی فائرنگ ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

جس کی شناخت احمو کے نام سے ہوگئی ہے جو چروہا بتایاجارہاہے۔

Share This Article
Leave a Comment