بلوچستان کے علاقے زہری سے گزشتہ 35 دنوں سے لاپتہ نوجوان عبدالوحید لوٹانی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
کہا جارہا ہے کہ لاپتہ عبدالوحید کا ذہنی توازن درست نہیں تھا وہ گھر سے نکل کر واپس نہیں آیا اورکافی تلاش اور تگ ودو کے بعد آج لاش (ساہ پہاڑ) سے مل گئی۔
مرحوم حاجی حسن لوٹانی کے فرزند ماسٹرعبدالعزیز لوٹانی کے بھائی تھے۔