گوادر سے گرفتار حق دو تحریک بلوچستان کے سربراہ حسین واڈیلہ ضمانت پر رہا ہوگئے۔
سیشن کورٹ گوادر کی جانب سے چھ مقدمات میں گرفتار حق دو تحریک کے رہنما حسین واڈیلہ کی ضمانت منظور ہونے پر آج کرائم برانچ کوئٹہ سے ان کو رہا کردیا گیاہے۔
اس موقع پر حاجی لشکری رئیسانی، ہمایوں عزیز کرد سمیت دیگر نے انکا استقبال کیا۔
اس موقع پر حسین واڈیلہ نے کہا کہ قید و بند کی صعوبتیں جدوجہد کے راستے میں رکاوٹ نہیں بن سکتیں۔ ہماری تحریک کا مقصد عوامی مسائل اور عوامی حقوق کیلئے ہیں۔
اس موقع پر حاجی لشکری رئیسانی نے کہا کہ گوادر کے عوام نے اپنے حقوق کیلئے تاریخی جدوجہد کی ہے، سیاسی کارکنوں اور قائدین کو پابند سلاسل کرنا فسطائیت ہے۔ جمہوری جدوجہد سے عوامی تحریک ایک منظم شکل اختیار کرچکا ہے جسے فسطائیت سے دبایا نہیں جاسکتا۔