مولانا ہدایت رحمان کی گرفتاری: بلوچستان بار کونسل کا عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان بار کونسل نے حق دو تحریک کے رہنمامولانا ہدایت رحمان کی گرفتاری کیخلاف عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

بلوچستان بار کونسل کے جاری ایک بیان میں گوادر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کورٹ کے احاطے میں حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت رحمان بلوچ کو کورٹ کے احاطے میں گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی جانب سے قانونی معاونت کیلئے مولانا ہدایت رحمان بلوچ وکلاء کے ساتھ موجود تھا اور عبوری ضمانت کیلئے عدالت کے روبرو پیش ہونا تھا گوادر ڈی پی او نے عدالت کے احترام کی بجائے زبردستی عدالت کے احاطے سے گرفتار کرکے لے گئے جو کہ توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔

بیان میں کہا کہ ہر شہری کا بنیادی حق ہے کہ وہ عدالت کے سامنے پیش ہوکر عبوری ضمانت حاصل کرے لیکن ڈی پی او گوادر کا یہ اقدام خلاف قانون ہے اور عدلیہ وکلاء کے آئینی و قانونی ذمہ داریوں میں رکاوٹ پیدا کرنے کی مترادف ہے۔

بیان میں کہا کہ گوادر میں اس سے قبل بھی انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف بلوچستان ہائیکورٹ میں آئینی درخواست زیر سماعت ہے آج کے واقعہ سے ثابت ہوتا ہے گوادر پولیس لوگوں کی جان و مال کے تحفظ میں مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہے گوادر میں پولیس نے اپنا قانون اور عدالت قائم کیا ہوا ہے جب چاہیے لوگوں کو گرفتار کرے اور جیل میں ڈالے۔

بیان میں کہا کہ گوادر ڈی پی او کی جانب سے کورٹ کے احاطے میں میں مولانا ہدایت رحمان بلوچ کو گرفتار کرنے کے خلاف آج 14 جنوری کو بلوچستان بھر میں عدالتی کاروائی کا بائیکاٹ کیا جائیگا بیان میں مطالبہ کیا کہ چیف سیکرٹری بلوچستان اور آئی جی پولیس اس کا فوری نوٹس لیں۔

Share This Article
Leave a Comment