بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں بولان میں موبائل فون ٹاور کو تباہ کرنیکی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
ترجمان کے مطابق بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے بولان کے علاقے ڈھاڈر، سنی میں یوفون کمپنی کے ایک ٹاور کے مشینری کو راکٹ و دیگر اسلحہ سے تباہ کردیا۔
بلوچ لبریشن آرمی مواصلاتی کمپنیوں پر پہلے ہی واضح کرچکی ہے کہ وہ قابض پاکستانی فوج کی ایماء پر ٹاوروں کی تنصیب و دشمن کی سہولت کاری ترک کردیں۔
بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور یہ واضح کرتی ہے کہ قابض فوج و اس کے سہولت کاروں پر ہمارے حملے جاری رہینگے۔