بلوچستان کی آزادی کیلئے سرگرم مسلح تنظیم بلوچ نیشنلسٹ آرمی (بی این اے)نے دشمن کیخلاف اپنی کارروائیوں کی سال 2022کی سالانہ رپورٹ جاری کردی ہے۔
رپورٹ سماجی ایپ ٹیلی گرام پربی این اے کی نشرواشاعتی ادارہ ”باسک“ کی آفیشل چینل پر جاری کردی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق دشمن فورسز اور اس کے سہولت کاروں کیخلاف بلوچستان سمیت پاکستان میں 79حملے کئے گئے۔
ان حملوں میں 37 فوجی اہلکار اور9ایس این جی کمانڈر ہلاک جبکہ 14زخمی ہوگئے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ 6دھماکوں میں 9فوجی گاڑیوں کا نقصان پہنچا اور4لوکل ایجنٹوں کا ہلاک کیا گیاجوریاستی فورسز کیلئے سہولت کاری کر رہے تھے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ دشمن فورسز کیخلاف جاری جنگ میں تنظیم کے 34سرمچاروں نے جام شہادت نوش کی۔
واضع رہے کہ گذشتہ سال 20جنوری کو پاکستان کے شہر لاہور کے مشہور انارکلی بازار میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں 3 افرادہلاک جبکہ 22 افراد زخمی ہوگئے تھے۔جن میں سے 5 کی حالت تشویشناک بتائی گئی تھی۔
دھماکے کی ذمہ داری اسی وقت بی این اے نے قبول کرلی تھی۔