پاکستانی فورسز و خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبراً لاپتہ غیاث الدین بلوچ کی بازیابی کیلئے اہلخانہ 6جنوری کوحب میں احتجاجی مظاہرہ کریگی۔
واضع رہے کہ غیاث الدین بلوچ کو13 اکتوبر 2013 کوکراچی میں پاکستانی فورسز و خفیہ ادروں نے حراست میں لیکر جبرا لاپتہ کیا تھا جو ہنوز لاپتہ ہیں۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی نے سوشل میڈیا میں جاری کردہ اپنے ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ کراچی سے لاپتہ غیاث الدین بلوچ کی باحفاظت بازیابی کے لیے اہلخانہ کی جانب سے 6 جنوری بروز جمعہ کو شام 3 بجے حب میں پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا جائیگا۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تمام انسان دوست طلبہ تنظیموں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔