بلوچستان میں لاک ڈائون 30 اپریل تک توسیع کردی گئی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کی حکومت نے بلوچستان بھرمیں جاری لاک ڈائون میں 30 اپریل تک توسیع کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

کوئٹہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے مختلف شعبہ جات کو کام کے سلسلے میں دعایت دی ہے جبکہ انجمن تاجران لاک ڈاو¿ن ختم کرنے کے لیے دباو¿ ڈال رہی ہے۔

لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر بھی میں ان دکانوں کو کھولنے کی اجازت ہے جن کا ذکر ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن میں کیا گیا ہے۔

نوٹیفیکشن میں جن کاروباروں کو کھولنے کی اجازت ہے ان میں بیج، کھاد اور باردانہ، تعمیراتی سامان کے علاوہ کھجوروں اور پرندوں اور دیگر جانوروں کی خوراک فروخت کرنے والی دکانیں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ان ریستورانوں کو کھولنے کی اجازت ہے جو گھروں پر لے جانے کے لیے کھانا فروخت کرتے ہیں۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق ان دکانوں کے لیے سماجی دوری، ہاتھوں کو دھونے اور ماسک پہننے کی شرائط پر عملدرآمد لازمی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ان ایس او پیز کا خیال نہ رکھنے پر جرمانہ کیا جائے گا۔

Share This Article
Leave a Comment