خضدارمیں پاکستانی فورسز پربم حملہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستا ن کے علاقے خضدارمیں پاکستانی فورسز پر بم حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2اہلکار زخمی ہوگئے۔

دھماکا عباس مارکیٹ میں ہوا۔

ذرائع کے مطابق دھماکہ کے بعد ڈپٹی کمشنر اور خضدار ایس ایس پی موقع پر پہنچ گئے۔

انتظامیہ حکام کے مطابق کہ دھماکہ ہینڈ گرنیڈ کے ذریعے کیا گیا۔

وقوعہ کے بعد زخمی افراد کوطبی امداد کیلئے فوری طور ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ شہر کی ناکہ بندی کرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

واضع رہے کہ خضدار میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں سرگرم ہیں جو فورسز پر حملے کرتے رہتے ہیں لیکن تاحال اس حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment