بلوچستان کے بولان کے علاقے بھاگ میں ایک گھر پر دستی بم حملہ ہوا ہے جبکہ کوئٹہ سے فورسز ہاتھوں ایک شخص جبراًلاپتہ ہوگیا۔
بولان کے علاقے بھاگ میں واقع ایک گھر میں دستی بم دھماکا ہوا ہے۔
بولان پولیس کے مطابق دستی بم دھماکے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے، گھر میں موجود افراد محفوظ رہے۔
بولان پولیس نے کہا کہ واقعہ کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کا آغاز کر دیا۔
دوسری جانب بلوچستان کے دارلحکومت میں پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لیکرجبری طور پرلاپتہ کردیاہے۔
لاپتہ کئے گئے شخص کی شناخت بوزو خان ولد محمد حسن کے نام سے ہوگئی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کو 17 نومبر 2022 کی رات کوایف سی اورو خفیہ اداروں نے کوئٹہ کیت ہزار گنجی سے حراست میں لیکر جبری طور پرلاپتہ کردیا۔
ذرائع نے بتانا ہے کہ مذکورہ شخص کو اس سے قبل 2013 میں بھی جبری طور لاپتہ کیا گیا تھا تاہم بعدازاں انہیں رہا کردیا گیا۔
ذرائع کا یہ بھی کہناہے کہ اسکا تعلق ہرنائی کے علاقے شاہرگ سے ہے مگر وہ کئی عرصے سے کوئٹہ میں رہائش پذیر تھے۔