اوتھل: لاکھڑا میں خسرہ پھیلنے سے 2بچے ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
Photo: the new york times

بلوچستان کے ضلع اوتھل سے متصل تحصیل لاکھڑا کی یونین کونسل کے شہہ کے علاقے کر شیخ میں خسرے کی وباء پھیلنے سے دو بچے ہلاک ہوگئے جبکہ،کئی بچے متاثرہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق کسی قسم کی بنیادی طبی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے خسرے سے بچے ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ متاثرہ بچوں کی تعداد بھی بڑھتی جارہی ہے جس سے علاقہ مکین کو شدید پریشانی کاسامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق یونین کونسل شہہ کے علاقے کر شیخ میں وباء پھیلنے کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کی ہدایت پر متاثرہ علاقے میں ہیلتھ کی ٹیم روانہ کردی ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment