کولواہ اور قلات حملوں میں 3 دشمن فوجی اہلکارہلاک کئے،بی ایل اے

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں کولواہ اور قلات حملوں میں 3پاکستانی فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

ترجمان کے مطابق بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ روز کیچ کے علاقے کولواہ اور قلات شہر میں دو مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج کو نشانہ بنایا، جن میں دشمن فوج کے تین اہلکار ہلاک اور کم از کم پانچ زخمی ہوگئے۔

بی ایل اے کے سرمچاروں نے پہلا حملہ گذشتہ روز تین بجے کے قریب کولواہ میں کڈ ہوٹل کے مقام پر کیا، جہاں سرمچاروں نے ایک آئی ای ڈی حملے میں دشمن فوج کے گاڑی کو نشانہ بنایا، دھماکے کے نتیجے میں دشمن فوج کے تین اہلکار موقع پر ہلاک اور کم از کم تین زخمی ہوگئے جبکہ گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔

دوسرے حملے میں سرمچاروں نے گذشتہ رات قلات شہر میں قابض فوج کے میس کے رہائشی کوارٹر کے داخلے دروازے پر تعینات اہلکاروں کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا جس میں دشمن کے دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

بلوچ لبریشن آرمی ان دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ قابض فوج کے مکمل انخلاء تک ہماری کاروائیاں جاری رہینگی۔

Share This Article
Leave a Comment