پاکستانی فوج پرتربت و کولواہ میں دوحملوں میں 3 اہلکار ہلاک کئے، بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کولواہ میں پاکستانی فوج کے گشتی ٹیم کے اہلکاروں اور تربت میں چیک پوسٹ پر دستی بم حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ بدھ 14 دسمبر بارہ بجے کیچ کے علاقے کولواہ بلور میں سرمچاروں نے پاکستانی فوج کے گشتی ٹیم کی دو موٹر سائیکلوں جن پر چار اہلکار سوار تھے اور چھ پیدل فوجی اہلکاروں کو جدید ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ اس حملے میں دو فوجی اہلکار موقع پر ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ اسی روز شام چھ بجکر چالیس منٹ پر ہمارے سرمچاروں نے کیچ کے مرکزی شہر تربت میں سنیما چوک پر قبرستان کے قریب قائم آرمی کی چیک پوسٹ پر دستی بم سے حملہ کیا۔ دستی بم چیک پوسٹ کے اندر جا گرا، جس سے ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔

حملے کے بعد حواس باختہ فوج نے اندھا دھند فائرنگ کی جس سے ایک راہگیر زخمی ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں  گے۔

Share This Article
Leave a Comment