ضلع کیچ: کولواہ میں پاکستانی فوج پر حملہ،جانی نقصانات کی اطلاع

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے کولواہ میں پاکستانی فوج پر ایک حملہ ہوا ہے جہاں جانی نقصانات کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق کولواہ کے علاقے بلور میں مسلح افراد نے پاکستانی فوج پر حملہ کیا اور نقصان پہنچایاہے۔

مقامی ذرائع بتاتے کہ فوجی قافلے پر حملہ بلوچ سرمچاروں کی جانب سے کیا گیا ہے جبکہ فائرنگ اور دھماکوں کی آواز سے پورا علاقہ گھونج اُٹھا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق حملے کے بعد فوجی ایمبولینس ہوشاپ سے مذکورہ علاقے میں جاتے دیکھے گئے ہیں جس سے اندازہ لگایا جاسکتاہے فوج کو بھاری نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔

تاہم اس حملے کی فورسز حکام کیجانب سے تصدیق سامنے نہیں آئی ہے اور نہ ہی اس کی ذمہ داری ابھی تک کسی تنظیم نے قبل کی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment