تربت میں فورسزپر دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لیبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کیچ کے مرکزی شہر تربت میں دشمن فوجی چوکی پر دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ سرمچاروں نے 11 دسمبر کی شام چھ بجکر پینتالیس منٹ پر تربت شہر میں تعلیمی چوک پر قائم دشمن پاکستانی فوج کی چوکی پر دستی بم حملہ سے کیا جس سے ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس والے کافی عرصے سے بلوچ سرمچاروں کے خلاف سرگرم ہیں،انکا تعاقب کرنے کے ساتھ لوگوں کو تنگ کر کے سرمچاروں کے ٹھکانوں کا پوچھتے ہیں،ہم نے پہلے بھی انکو کہا ہے کہ وہ قابض ریاست کی معاون کاری اور سرمچاروں کا تعاقب کرنے سے باز آئیں بصورت دیگر انکے ساتھ دشمن فوج جیسا سلوک کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دشمن فورسز اور انکے سہولت کاروں پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment