تربت میں فورسز بم حملہ،ہرنائی و دالبندین سے 2لاشیں برآمد

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے تربت میں پاکستانی فورسز پر دستی بم سے حملہ ہوا ہے جبکہ،ہرنائی اور دالبندین سے 2 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق اتوار کو ضلع کیچ کے مرکزی شہرتربت کے علاقے تعلیمی چوک پر نامعلوم افراد نے فورسز پردستی بم پھینکا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، تاہم دھماکے میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔

واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکھٹے کرنے کے بعد حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔

مزید کارروائی جاری ہے۔

دوسری جانب ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں ایک شخص کو ہلاک کردیا گیا۔

لیویز حکام کے مطابق اتوار ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں ایک کمرے سے محمد انور نامی شخص کی لاش ملی جسے تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

لیویز نے شک کی بنیاد پرہلاک ہونے والے شخص کے ساتھ رہنے والے شخص صدام حسین کو گرفتارکر کے اس کے قبضے سے پستول اور دو گولیاں برآمد کرلیں۔

لیویز حکام نے ملزم سے تفتیش شروع کردی مزید کاروائی جاری ہے۔

دریں اثنا دالبندین سے نامعلوم شخص کی لاش بر آمد کر لی گئی۔

پولیس کے مطابق اتوار کو دالبندین کے علا قے ریلوے پھاٹک کے قریب سے نامعلوم شخص ملی ہے جسے شناخت کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید کارروائی جا ری ہے۔

Share This Article
Leave a Comment