پاکستان کے آرمی چیف جنرل آصف منیر نے اپنے دورہ بلوچستان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں دیرپا امن و ترقی، عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے اور سماجی و اقتصادی ترقی کا ماحول فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
پاکستانی فوج کے ادارہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے کوئٹہ اور تربت کا دو روزہ دورہ کیا۔
کوئٹہ آمد پر کمانڈر کوئٹہ کور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا استقبال کیا۔
آرمی چیف نے کور ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔
آرمی چیف کو آپریشنل، تربیتی سمیت فارمیشن کے امور پر تفصیلی بریفننگ دی گئی۔
چیف آف آرمی اسٹاف نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ اور سکول آف انفینٹری اینڈ ٹیکٹکس کا دورہ کیا اور افسران و استاتذہ سے گفتگو کرتے ہوئے مستقبل میں میدان جنگ میں درپیش چیلنجز سے نبرآزما ہونے کے لئے تمام تر توجہ پیشہ ورانہ مہارت پر مرکوز رکھنے کی تجویز دی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دورے کے دوسرے د ن تربت کا دورہ کیا جہاں آئی جی ایف سی (ساؤتھ) نے انہیں جنوبی بلوچستان کی سیکورٹی صورتحال اور امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر بریفننگ دی۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ بلوچستان میں سماجی و اقتصادی ترقی کے ماحول کو یقینی بنانے، بلوچستان میں دیر پا امن و ترقی اور بلوچستان کے عوام کو تحفظ فراہم کر نے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔