آواران کے مین بازار میں ناصر علی ولد محمد ہاشم نامی شخص کے دکان میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں مذکورہ شخص ہلاک جبکہ انکے بھائی آصف ولد محمد ہاشم ساکن بزداد سمیت مہراللہ ولد عثمان ساکن کہن زیلگ آواران۔
دیگر زخمیوں میں فوزیہ بی بی زوجہ نزیر احمد ساکن کلرو آواران، مصدق ولد عبدالغفار ساکن کلرو آواران، عبدالمطلب ولد عبدالغفار ساکن کلرو آواران،صدیق ولد نزیر ساکن کلرو آواران اور شبانہ زوجہ عبدالغفار ساکن کلرو آواران شامل ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق نا صر علی ولد محمد ہاشم پاکستانی فوج کا اہم کارندہ ہونے کے ساتھ انکی سپلائی لائن سمیت بلوچ آزادی پسندوں کے خلاف اپنے دکان کی آڑ میں ریاست کا اہم معاون کار و کارندہ تھا۔