پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان کے علاقے کوہلو میں ایک آپریشن میں 9 آزادی پسندوں کی ہلاک اور 3کو زخمی حالت میں گرفتارکیا گیا ہے۔
جبکہ دوسری طرف سنگر ڈیسک کو ایک علاقائی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقے کاہان میں فوجی جارحیت کا آغاز کردیا ہے۔ متعدد ہیلی کاپٹروں کو مذکورہ علاقوں میں فضاء میں دیکھا گیا۔
بعض علاقائی ذرائع بتا رہے ہیں کہ آج علی الصبح کاہان کے علاقے سیا کوہ میں پاکستان آرمی نے بلوچ لبریشن آرمی کے کیمپ پر دو ڑرون حملے کیے ہیں۔
آئی ایس پی آر نے دعویٰ کیا ہے کہ کوہلو میں بی ایل اے (ایچ) کیخلاف آپریشن سیاہ کوہ کے علاقے میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کیا گیا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ بی ایل اے کے افراد کوہلو کاہان میوند میں حملوں کی تیاری کررہے تھے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق ڈرون حملوں کے بعد پاکستانی جنگی ہیلی کاپٹروں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوا اور اب تک 9 ہیلی کاپٹر مذکورہ علاقے میں پہنچ چکے ہیں۔
علاقائی ذرائع کے مطابق سیاہ کوہ، نیساؤ، سورین کور سمیت دوسرے علاقے فوجی جارحیت کی زد میں ہے۔